پاکستانی قوم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہادری اور قربانیوں کی مثالیں قائم کی: اعظم نذیرتارڑ

پاکستانی قوم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہادری اور قربانیوں کی مثالیں قائم کی: اعظم نذیرتارڑ

وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ اور عطاء اللہ تارڑ نے فارن میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہادری اور قربانیوں کی مثالیں قائم کی۔

وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئین بنیادی دستاویز، ریاستی نظام حکومت اور مختلف حالات سے نمٹنے کے طریقئہ کار کا تعین کرتی ہے۔1973 کے آئین سمیت سابقہ آئینوں میں بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے طریقئہ کار موجود رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں مختلف حالات سے نمٹنے کے لئے الگ الگ دفعات شامل کی گئی ہیں، پاکستان کئی دہائیوں سے دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے، یہ مسئلہ حالیہ دنوں کا نہیں، افغان جنگ کے بعد خطے میں دہشتگردی کے اثرات سامنے آتے رہے ۔ پاکستانی قوم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہادری اور قربانیوں کی مثالیں قائم کی۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف کوششیں آج بھی جاری ہیں۔ 2021 سے 2024 کے دوران خیبرپختونخوا میں دہشگردی کے 2911 واقعات ہوئے۔واقعات کی حالیہ عرصے میں تعداد بڑھ کر تقریبا 8600 ہوگئی۔ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں تقریبا 2 سو فیصد اضافہ ہوا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں