کراچی میں ایک اور بند فلیٹ سے 2 بچیوں سمیت ایک ہی خاندان کی 5 لاشیں برآمد

کراچی میں ایک اور بند فلیٹ سے 2 بچیوں سمیت ایک ہی خاندان کی 5 لاشیں برآمد

کراچی: بند فلیٹ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہونے کے افسوسناک واقعے نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کردیا

لاشیں گلشن فلک ناز، بلاک جے، پلاٹ نمبر ایس تھری کی گراؤنڈ فلور پر واقع ایک کمرے کے بند اپارٹمنٹ سے ملیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی، ان کی دو کم سن بچیاں اور ایک خاتون شامل ہیں۔

گھر اندر سے بند تھا اور دروازے کے ہینڈل میں ورزش کے لیے استعمال ہونے والی ڈمبل راڈ پھنسا کر دروازہ بند کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 30 سے 32 سالہ شہزیب ولد نوازش علی، ان کی 28 سے 30 سالہ اہلیہ صبا، شہزیب کی 20 سے 22 سالہ بہن شمائلہ اور ان کی دو کم سن بیٹیاں شامل ہیں۔

بچیوں کی عمریں تقریباً 4 سے 5 سال اور 3 سے 4 سال بتائی گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شہزیب اور صبا کی لاشیں صوفے پر بیٹھی ہوئی حالت میں ملیں، دونوں کے سروں پر گولی لگنے کے نشانات تھے، جبکہ صبا کی گود سے ایک پستول بھی برآمد ہوا۔

شاہزیب کی بہن شمائلہ اور دونوں بچیوں کی لاشیں بستر پر پڑی تھیں، جنہیں چادروں سے ڈھانپا گیا تھا۔

ابتدائی مشاہدے کی بنیاد پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بچیوں کو فائرنگ کے واقعے سے قبل زہر دیا گیا ہو، تاہم اس کی حتمی تصدیق پوسٹ مارٹم اور دیگر تحقیقات کے بعد ہی ہوسکے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں