لائبہ خودکشی کیس: لڑکی سے فراڈ کرنیوالا گینگ گرفتار

لائبہ خودکشی کیس: لڑکی سے فراڈ کرنیوالا گینگ گرفتار

اسلام آباد میں مبینہ طور پرخودکشی کرنے والی لائبہ اعجاز کو اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دینے والے گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں نعمان ، فاطمہ سرور اور عائزہ شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے امریکی ویزا اور اسکالرشپ دلوانے کے نام پر مبینہ خودکشی کرنے والی لائبہ اعجاز سے 93 لاکھ روپے لیے

ایف آئی آر کے مطابق لائبہ کو جعلی اسکالرشپ ، یونیورسٹی کے آفر لیٹرز اور فیس کی رسیدیں بھی دی گئیں۔

دوسری جانب پولیس اور ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے

واضح رہے کہ امریکا میں اعلیٰ تعلیم اور اسکالر شپ کا خواب فراڈ ثابت ہونے پر شدید مالی نقصان اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنے والی لائبہ نے 9 اکتوبر کو مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی تھی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں