جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول اسٹڈیز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ،155 نشستوں پر 251 امیدواروں کی شرکت
جامعہ کراچی میں تعلیمی سال 2027ء کے لیے شعبہ ویژول اسٹڈیز میں داخلوں کے سلسلے میں انٹری ٹیسٹ ہفتہ 10 اکتوبر 2026ء کو صبح 11 بجے کلیہ فنون و سماجی علوم کے شعبہ سیاسیات میں منعقد ہوا۔
شعبہ ویژول اسٹڈیز کی 155 نشستوں پر داخلوں کے لیے مجموعی طور پر 264 داخلہ فارم جمع کرائے گئے، جن میں سے 251 امیدواروں نے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی۔
اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی نے رئیس کلیہ فنون و سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ سعید، انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز ڈاکٹر صائمہ اختر،انچارج شعبہ ویژول اسٹڈیزشمعون حیدر اور کیمپس سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر معیز خان کے ہمراہ امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور داخلہ ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
داخلہ ٹیسٹ کے نتائج 16 اکتوبر 2026ء کو جاری کیے جائیں گے، جو امیدواروں کے پورٹل پر بھی اپ لوڈ کر دیے جائیں گے۔
