حافظ نعیم الرحمان کی سیاست عوامی خدمت پر نہیں: قادر مندوخیل

حافظ نعیم الرحمان کی سیاست عوامی خدمت پر نہیں: قادر مندوخیل

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قادر مندوخیل کا حافظ نعیم الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل

قادر مندوخیل نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان کی سیاست عوامی خدمت پر نہیں، بلکہ پیپلز پارٹی پر بلاوجہ تنقید کے سہارے چل رہی ہے، جماعت اسلامی کراچی میں الیکشن ہاری نہیں بلکہ اپنے ہی تکبر کے بوجھ تلے دب کر غائب ہو گئی،کراچی کے جن ووٹرز کو حافظ نعیم جعلی کہہ رہے ہیں، پی پی پی اگلی بار انہیں گلے لگا کر جماعت کی ضمانتیں ضبط کرائے گی۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قادر مندوخیل نے کہا کہ بی آئی ایس پی کو بھیک کہنے والے پہلے یہ بتائیں کہ ان کی الخدمت فاؤنڈیشن کا چندہ نیٹ ورک کس کھاتے میں آتا ہے؟ بی آئی ایس پی غریبوں کا سہارا ہے، اسے بھکاری پن کہنا جماعت اسلامی کی غریب دشمن اور اشرافیہ نواز سوچ کی عکاس ہے،پیپلز پارٹی نفرت نہیں بانٹتی، اگر نفرت ہوتی تو کراچی کا ہر بڑا ہسپتال اندرونِ سندھ کے غریبوں کا مفت علاج نہ کر رہا ہوتا،سندھ کے عوام نے بار بار پی پی پی کو منتخب کر کے ثابت کیا ہے کہ وہ نفرت نہیں، بھٹو کے نظریے سے محبت کرتے ہیں۔

قادر مندوخیل نے کہا کہ آئی ایم ایف اور معاشی چیلنجز پر بھاشن دینے والے بتائیں کہ ان کے پاس کراچی کی ترقی کا کوئی ٹھوس معاشی ماڈل ہے؟ تعلیم کے شعبے پر بات کرنے سے پہلے حافظ نعیم الرحمن سندھ بھر میں بنے نئے تعلیمی اور طبی نیٹ ورکس کا دورہ کر لیں، جماعت اسلامی صرف احتجاج اور جذباتی نعروں کی برانڈ ہے، عملی طور پر انہوں نے عوام کو کبھی کوئی ریلیف نہیں دیا، پٹرولیم لیوی اور وفاقی معاملات پر سیاست چمکانے کے بجائے حافظ نعیم الرحمن ملک کو درپیش عالمی معاشی دباؤ کو سمجھیں۔عوام اب جماعت اسلامی کے اس منفی اور تفرقہ انگیز بیانیے کو مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں