کراچی نفسیاتی اسپتال کے جانب سے ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا
اس موقع پر ڈاکٹر سید عبد الرحمن، ماہر نفسیات اور مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی نفسیاتی ہسپتال نے خطاب کرتے ہوئے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے پاکستان میں ذہنی و نفسیاتی امراض کی موجودہ صورتحال ، ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہی کی ضرورت، بر وقت تشخیص و علاج اور معاشرے میں ذہنی بیماریوں سے وابستہ منفی رویوں کے خاتمے پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
کے مطابق میں دنیا بھر میں تقریبا 1.2 ارب افراد ذہنی (WHO) دنیا بھر میں ذہنی صحت ایک اہم طبی اور سماجی چیلنج بن چکی ہے۔ عالمی ادارہ صحت امراض کے ساتھ زندگی گزار رہے تھے ، یعنی دنیا کی تقریبا ہر 4 میں سے ایک شخص کسی ذہنی عارضے سے متاثر ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق
عالمی ادارہ صحت کے مطابق ذہنی امراض کے مؤثر علاج اور روک تھام کے طریقے موجود ہونے کے باوجود دنیا کے بیشتر مریض مؤثر اور بروقت علاج تک رسائی حاصل نہیں کر پاتے ۔ ذہنی امراض نہ صرف فرد کی روز مرہ زندگی بلکہ اس کے خاندان، تعلیم ، ملازمت، سماجی تعلقات اور مجموعی معیار زندگی کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔
کے حوالے سے بھی Lived experiences heard: real voices, real change” سیمینار میں عالمی یوم ذہنی صحت 2026 کی عالمی تقسیم گفتگو کی گئی۔ اس سال عالمی ادارہ صحت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ذہنی امراض کے ساتھ زندگی گزار نے والے افراد کے تجربات اور آوازوں کو کے WHO صرف سنا ہی نہ جائے بلکہ انہیں ذہنی صحت سے متعلق پالیسیوں ، خدمات اور فیصلوں کی تشکیل میں بھی مؤثر طور پر شامل کیا جائے۔ مطابق ذہنی صحت کے نظام اس وقت زیادہ مؤثر اور انسان دوست بنتے ہیں جب مریضوں کے ذاتی تجربات کو ذہنی صحت کی خدمات کی منصوبہ بندی اور بہتری میں اہمیت دی جائے۔
