کپاس ہماری معیشت، روزگار اور دیہی زندگی کا اہم حصہ ہے:وزیراعلیٰ سندھ

کپاس ہماری معیشت، روزگار اور دیہی زندگی کا اہم حصہ ہے:وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عالمی یوم کپاس پر پیغام

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کپاس ہماری معیشت، روزگار اور دیہی زندگی کا اہم حصہ ہے، سندھ میں کپاس کی پیداوار سے لاکھوں ہاریوں اور محنت کش خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے، ورلڈ کاٹن ڈے کپاس کے شعبے کی اہمیت اجاگر کرنے کا اہم موقع ہے، کپاس کی صنعت سندھ کی زرعی معیشت اور ٹیکسٹائل شعبے کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کپاس کے آبادگاروں کی محنت ملکی معیشت میں اہم حصہ ڈالتی ہے،کپاس کے شعبے میں پائیدار پیداوار، جدید ٹیکنالوجی اور ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینا ہوگا، کپاس سے وابستہ ہاریوں، خواتین اور محنت کشوں کے معاشی کردار کو تسلیم کرنا ہوگا،کپاس کی بہتر پیداوار سے دیہی معیشت مضبوط اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو سکتا ہے۔سندھ میں کپاس کے شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پائیدار کپاس کی پیداوار بہتر ماحول اور مضبوط معیشت کی بنیاد بن سکتی ہے،عالمی سطح پر کپاس کی تجارت اور شراکت داری کے فروغ سے ترقی کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں،ورلڈ کاٹن ڈے پر کپاس سے وابستہ تمام ہاریوں، محنت کشوں اور صنعت کاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں،کپاس صرف ایک فصل نہیں بلکہ لاکھوں لوگوں کے روزگار اور بہتر مستقبل کا ذریعہ ہے۔سندھ سمیت پاکستان میں کپاس کے شعبے کی پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ کاوشیں ضروری ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں