ریاست خیرپور کے آخری حکمران میر علی مراد خان تالپور انتقال کر گئے

ریاست خیرپور کے آخری حکمران میر علی مراد خان تالپور انتقال کرگئے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ریاست خیرپور کے آخری حکمران میر علی مراد خان تالپور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے میر علی مراد خان تالپور کے صاحبزادوں اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

سید مراد علی شاہ نےکہا کہ میر علی مراد خان تالپور مرحوم ایک ترقی پسند اور عوام دوست شخصیت تھے، ریاست خیرپور اور سندھ کی تاریخ و ثقافت کے تحفظ کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں