چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا یو سی 10 میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا یو سی 10 میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

کراچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے یونین کونسل نمبر 10  سیکٹر 11-F میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین یو سی 10  فیصل قاری وائس چیئرمین اویس معافت، کونسلرز، بی اینڈ آر کے انچارج فیصل صغیر، ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس آفتاب احمد، پارکس افسر جاوید جمال، روڈ کٹنگ انچارج نادر خان اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

دورے کے دوران چیئرمین محمد یوسف نے نالہ اسٹاپ سے سات نمبر تک روڈ پر قائم غیر ضروری یو ٹرن ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ ان غیر ضروری یو ٹرنز کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ غیر ضروری یو ٹرن سے حادثات کا خدشہ رہتا ہے۔ ان کی بندش سے نہ صرف ٹریفک کا نظام بہتر ہوگا بلکہ مین روڈ کو مزید خوبصورت اور سرسبز بنانے کے لیے شجرکاری بھی کی جائے گی۔

بعد ازاں چیئرمین نے سیکٹر 11-F میں زیرِ تعمیر روکڑیا پارک کا بھی معائنہ کیا اور جاری کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبہ مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ اسے جلد از جلد عوام کے لیے کھول دیا جائے۔

اس موقع پر محمد یوسف نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کو صاف، سرسبز اور خوبصورت بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ترقیاتی منصوبے صرف تعمیرات تک محدود نہیں بلکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات، محفوظ ماحول اور معیاری تفریحی مقامات فراہم کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر محلے میں ایسے پارکس اور سڑکیں ہوں جن سے عوام کی زندگی آسان اور خوشگوار بنے، اور ہر منصوبہ شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کے ساتھ مکمل ہو۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں