ناتھا خان پل کے متبادل روڈ کی تعمیر تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

ناتھا خان پل کے متبادل روڈ کی تعمیر تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہریوں کی بڑی شکایت حل کردی۔

کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہریوں کی بڑی شکایت حل کردی۔

ناتھا خان پل کے متبادل روڈ کی تعمیر تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جاری ترقیاتی کام کا دورہ کیا۔

میئر کراچی نے جاری کام کی تفصیلی بریفنگ لی اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صرف ناتھا خان روڈ کا متبادل ہی نہیں بن رہا بلکہ گلستان جوہر کو شاہراہِ فیصل سے ملانے والا متبادل راستہ بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔سوا دو کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر مکمل ہونے سے شہریوں کو شاہراہِ فیصل تک براہِ راست راستہ میسر آئے گا، جس سے شہر میں ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ روٹ گیم چینجر ثابت ہوگا، جبکہ ساتھ ہی چکور نالے کی بھی تعمیر ہو رہی ہے۔شہر کے مسائل اور شہریوں کی تکالیف کا بخوبی ازالہ کیا جا رہا ہے، شہریوں کی مشکلات ختم کرنے کے لیے میں اور بلدیہ عظمیٰ کراچی ہر وقت میدان میں موجود ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کی شہری حکومت نے ڈرائنگ روم اور میٹنگ رومز کی حکمرانی ختم کرکے اب عوام کے درمیان رہ کر خدمت کا آغاز کیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں