وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت محکمہ اسکول تعلیم کا اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت محکمہ اسکول تعلیم کا اجلاس

کراچی: اجلاس میں وزیر تعلیم سید سردار شاہ، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پی ایس سی ایم آغا واصف، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجمی شاہ، ڈی جی پی پی پی یونٹ اسد زامین، پی ڈی ایس ایس ای آئی پی رضوان سومرو اور دیگر اعلیٰ حکام کی  شرکت

وزیراعلیٰ سندھ نے تمام اپ گریڈ اسکول دو اپریل 2027 سے فعال کرنے کی ہدایت کردی

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام نئے اپ گریڈ اسکولوں میں اساتذہ، طلبہ اور تعلیمی سہولیات پہلے دن موجود ہوں، صرف اسکول تعمیر کرنا مقصد نہیں، بچوں کا داخلہ اور معیاری تعلیم یقینی بنانا ہے،صوبے بھر میں اسکول سے باہر بچوں کو واپس لانے کیلئے بھرپور داخلہ مہم شروع کی جائے۔سندھ حکومت کا مقصد بچوں کو گھروں کے قریب معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔تعلیمی انفراسٹرکچر کے ساتھ اسکولوں کو مکمل طور پر فعال بنانا بھی ضروری ہے۔

اجلاس میں ایس ایس ای آئی پی، سلیکٹ اسکولز اور داخلہ مہم کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

اساتذہ کی تعیناتی اور ایجوکیشن مینجمنٹ آرگنائزیشنز کی مجوزہ شمولیت پر بھی بریفنگ دی گئی

وزیر تعلیم سید سردار شاہ  نے داخلہ مہم کے بارے میں وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا

وزیرتعلیم نے کہا کہ ٹھٹھہ کے پانچ نئے اپ گریڈ سیکنڈری اسکولوں میں نو روزہ داخلہ مہم کا پائلٹ کیا گیا،

اکیس سے 30 ستمبر تک پائلٹ مہم میں 702 طلبہ نے چھٹی سے دسویں جماعت میں داخلہ لیا

وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا کہ داخلہ لینے والے 702 طلبہ میں 409 طالبات شامل تھیں۔

پائلٹ مہم کے دوران 102 اسکول سے باہر اور ڈراپ آؤٹ بچوں کو دوبارہ داخل کرایا گیا

کمیونٹی موبلائزیشن ٹیموں نے 116 فیڈر اسکولوں کا دورہ کرکے عوامی رابطہ مہم چلائی

وزیرتعلیم نےکہا کہ ٹیموں نے 17 محلوں اور 23 دیہات میں گھر گھر جاکر داخلہ آگاہی مہم چلائی، والدین، اساتذہ اور مقامی عمائدین کو داخلہ مہم میں شامل کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پائلٹ مہم کے حوصلہ افزا نتائج کو سراہتے ہوئے ماڈل صوبے بھر میں اپنانے کی ہدایت کردی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم اور اسکول چھوڑنے والے بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر رضوان سومرو نے کہا کہ ایس ایس ای آئی پی اور سلیکٹ پروگرام کے تحت صوبے بھر میں 1133 اسکول شامل ہیں۔

ایس ایس ای آئی پی کے تحت 838 جبکہ سلیکٹ پروگرام میں 295 اسکول شامل ہیں، بریفنگ

عملدرآمد شیڈول کے مطابق دسمبر 2026 تک 552 اسکول مکمل ہونے کی توقع ہے، اجلاس کو آگاہی

رضوان سومرو نے کہا کہ مارچ 2027 تک 801 اسکول مکمل کرنے کا ہدف مقرر ہے، دسمبر 2027 تک تمام 1133 اسکول مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مارچ 2027 تک مکمل ہونے والے اسکول دو اپریل تک فرنیچر اور اساتذہ سمیت تیار ہوں، تعلیمی سرگرمیوں سے قبل اساتذہ کی بروقت تعیناتی اور تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔

پائلٹ کے پانچ اسکولوں میں مجموعی طور پر 1406 طلبہ زیرتعلیم ہیں، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن

زاہد عباسی نے کہا کہ پائلٹ اسکولوں میں تدریسی عمل مضبوط بنانے کیلئے اضافی اساتذہ کی تعیناتی تجویز کی گئی ہے۔

اپ گریڈ اداروں کے مستقبل کے انتظام کیلئے ایجوکیشن مینجمنٹ آرگنائزیشنز کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایجوکیشن مینجمنٹ آرگنائزیشنز کیلئے شفاف اور پائیدار نظام وضع کیا جائے، نئے انتظامی نظام سے تعلیمی نتائج بہتر اور اداروں میں جوابدہی یقینی بنائی جائے، تعلیم سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے، داخلوں میں اضافہ اور ڈراپ آؤٹ کم کیا جائے۔تمام متعلقہ ادارے قریبی رابطے سے کام کرکے ہر اپ گریڈ اسکول کو معیاری تعلیمی مرکز بنائیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں