گلبرگ ٹاؤن میں ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا سلسلہ جاری:چیئرمین نصرت اللہ

گلبرگ ٹاؤن میں ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا سلسلہ جاری:چیئرمین نصرت اللہ

کراچی: گلبرگ ٹاؤن میں ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا سلسلہ جاری، مختلف بلاکس میں سڑکوں کی تعمیر و استرکاری تیزی سے جاری ہے، چیئرمین نصرت اللہ

انہوں نے کہا کہ النور موڑ سے موسیٰ ہوٹل تک سڑک کی تعمیر خصوصی اہمیت کی حامل ہے، کیونکہ اس سڑک پر ایک ہسپتال اور چھ سے زائد اسکول و کالج موجود ہیں۔اس سڑک کی تعمیر سے نہ صرف اہلِ علاقہ بلکہ طلبہ، اساتذہ، مریضوں اور دیگر شہریوں کو بھی آمدورفت میں سہولت میسر آئے گی۔ بہتر سڑکیں شہری زندگی میں آسانی پیدا کرنے کے ساتھ علاقے کی مجموعی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے مزید کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھا رہی ہے۔ ان منصوبوں میں معیارِ تعمیر کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلبرگ ٹاؤن کے مختلف بلاکس میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی بلدیاتی سہولیات میسر آ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں کی بہتری کے لیے ضروری ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو منظم انداز میں مکمل کیا جائے اور عوامی ضروریات کو ترجیح دی جائے۔ گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ اسی مقصد کے تحت سڑکوں کی تعمیر و استرکاری سمیت دیگر بلدیاتی امور پر توجہ دے رہی ہے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ یو سی 2 کے چیئرمین فیصل شیخ یو سی 1 کے چیئرمین عاصم مخدومی  بھی موجود تھے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں