حوثیوں کے خلاف پاکستان سعودی عرب کو تمام وسائل فراہم کرے گا: خواجہ آصف

حوثیوں کے خلاف پاکستان سعودی عرب کو تمام وسائل فراہم کرے گا: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حوثیوں کے حملوں سے دفاع کے لیے سعودی عرب کو ہر قسم کے دستیاب وسائل فراہم کریں گے۔

عرب نیوز کو دورہ روم کے دوران انٹرویو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے سعودی عرب میں موجود پاکستانی فوجیوں کی فضائی حملوں میں شرکت کے حوالے سے آگاہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی فوجی صلاحیتیں سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے نئی دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کے لیے دستیاب ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ میں تفصیل میں نہیں جاؤں گا لیکن جب میں یہ کہتا ہوں کہ اس معاہدے کے تحت سعودی عرب کے دفاع کے پابند ہیں تو اس کا مطلب ہے جو وسائل ہمارے پاس موجود ہیں وہ سب سعودی عرب کے لیے دستیاب ہوں گے اور یہ واضح بیان ہے۔

وزیردفاع نے کہا کہ حوثیوں نے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں اور یمن میں بحیرہ احمر کے ساحل تک اپنا کنٹرول وسیع کردیا ہے۔پاکستان کے سعودی کو مدد فراہم کرنے کے عزم میں کوئی ابہام نہیں ہے، سعودی عرب کا کوئی بھی دشمن پاکستان کا دشمن ہے، یہ بات بالکل واضح ہونی چاہیے۔

خواجہ آصف نے سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے کے حوالے سے بتایا کہ یہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور یہ اتحاد کسی مخصوص ملک کے خلاف نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تینوں ممالک سیکریٹریٹ قائم کر رہے ہیں اور اتحاد کا فریم ورک تیار ہو رہا ہے جبکہ تینوں ممالک کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے کی تفصلات تاحال جاری نہیں کی گئی ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دیگر ممالک نے بھی اس اتحاد میں شامل ہونے کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے لیکن فوری طور پر اس اتحاد میں توسیع کا منصوبہ نہیں ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں