سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کے لیے ریڈ لائن ہے:مولانا طاہر اشرفی
مدینہ منورہ کی اسلامی یونیورسٹی میں فکری گمراہی اور انتہاپسندی کے انسداد کے لیے عالمی کوششوں کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کے لیے ریڈ لائن ہے اور اس کے دفاع کے لیے پاکستانی عوام اور قیادت کا عزم غیر متزلزل ہے۔ تاریخیکتابیں دریافت کریں
مولانا طاہر اشرفی نے یمنی حوثیوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور ان کے پیچھے امت کے دشمن موجود ہیں۔سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستانی قوم اپنی اولاد، جان اور مال قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرے گی اس حوالے سے اللہ تعالیٰ اور سعودی قیادت کے ساتھ ہمارا عہد ہے۔
پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی نے سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے فکری گمراہی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
