سرکاری امور اور عوامی منصوبوں میں شفافیت پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے:ناصر شاہ

سرکاری امور اور عوامی منصوبوں میں شفافیت پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے:ناصر شاہ

کراچی: صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے معلومات تک رسائی کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ سرکاری امور اور عوامی منصوبوں میں شفافیت پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے، سندھ حکومت بلدیاتی سطح پر عوام کو معلومات کی بلا تعطل فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق طرزِ حکمرانی کو مزید شفاف بنا رہے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عوام کو بلدیاتی ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز کی تفصیلات تک آسان رسائی دی جا رہی ہے،ڈیجیٹل دور میں درست معلومات تک رسائی افواہوں اور منفی پروپیگنڈے کا بہترین توڑ ہے۔محکمہ بلدیات کے تمام ذیلی اداروں میں رائٹ ٹو انفارمیشن (RTI) قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔کرپشن کا خاتمہ اور احتساب صرف تب ہی ممکن ہے جب شہری اپنے جاننے کے حق کو استعمال کریں۔شہریوں اور صحافیوں کو عوامی اہمیت کے حامل معاملات تک رسائی فراہم کرنا ہماری آئینی ذمہ داری ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں