آئی ایم ایف کے شرائط پہ معاشی نظام کو تباہ کردیا گیا ہے: ایاز لطیف پلیجو

حیدرآباد: قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے شرائط پہ معاشی نظام کو تباہ کردیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کی پالیسی عوام دشمن ہے۔ ملک کو عالمی مالیاتی اداروں کے پاس گروی رکھ کے کبھی بھی ترقی نہیں ہو سکتی، ملک میں کبھی بھی آزاد خودمختار عوام دوست پالیسی نہیں بنائی گئی، آئی ایم ایف کے حکم پہ ملک کو تباہ کیا گیا ہے ، حکمرانوں کو اپنی معاشی پالیسیاں تبدیل کرنا پڑینگی۔

ان کا کہنا تھا کہ بیل آؤٹ پیکیج کو منظور کرنے کیلئے حکومت نے آئی ایم ایف کی ہر شرط مان لی ہے جس سے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھ جائيگا۔ حکومت کے پاس پلان تھا تو پھر عوام کو آئی ایم ایف کی غلامی کے شکنجے میں کسنے اور ملک کی معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر عوام کو مزید مشکلات سے کیوں نہیں بچایا گیا. ايازلطيف پليجو کہاکہ اس بیل آؤٹ پیکیج کو منظور کرنے کیلئے حکومت نے آئی ایم ایف کی ہر شرط منظور کرلی، عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ مزید بڑھ جائیگا اور اس طرح ملک میں مہنگائی کا سونامی آئے گا۔ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے گیس اور بجلی کی مد میں 130 ایک سوتیس ارب روپے کا اضافہ کردیا تھا اوگرا نے گیس 50% پچاس فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دے دی تھی اور بجلی میں 11.30روپے فی یونٹ کااضافہ کردیاتھا اسی طرح پیٹرول اور ڈیزل پر عائدلیوی میں 10 روپے کا اضافہ کردیا گیا تھا، مزید ٹیکسوں کا اضافہ کرکے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسا جائے گا.

 ایاز لطیف پلیجو نے کہا کے حکمرانوں کو احساس ہی نہیں ملک میں کتنی بدترین صورتحال پیدا ہوسکتی ہے ، حکمرانوں کی غلط پالیسی کی وجہ سے آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پہ چلنے کی سزا ملک کے عوام کو بھگتنا پڑ رہی ہے ، حکمرانوں کے پاس کوئی بھی عوام دوست معاشی پالیسی نہیں ، موجودہ حکومت بھی عوام کے لیئے ماضی کی حکومتوں کا تسلسل ثابت ہوئی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں