میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا شہریوں سے براہ راست رابطے کیلئے ای کچہری کا اعلان۔
کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی 28 ستمبر کو شہریوں سے براہ راست رابطے کیلئے ای کچہری کا اعلان۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب 28 ستمبر کو شہریوں کی بلدیاتی شکایات براہ راست سنیں گے۔میئر کراچی کی ای کچہری پیر 28 ستمبر کو سہ پہر 3 بجے سے ساڑھے 3 بجے ہوگی۔شہری میئر کراچی سے براہ راست رابطے کیلئے مخصوص ہیلپ لائن نمبرز پر اپنی شکایات درج کراسکیں گے۔
بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے شہری میئر کراچی کی ای کچہری میں اپنی آواز براہ راست پہنچائیں گے۔ شہری بلدیاتی مسائل سے متعلق شکایات کیلئے 021-99216727 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔شہری ای کچہری کے دوران 021-99215125 اور 021-99215126 پر بھی رابطہ کرسکیں گے۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں کسی میئر کی پہلی آن لائن کچہری ہوگی۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ای کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو کارروائی کی ہدایت ہوگی۔ فوری غور طلب مسائل کو چوبیس گھنٹوں کے اندر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔کراچی: جو مسائل فوری حل ہوسکیں گے انہیں موقع پر ہی فوری طور پر حل کیا جائے گا۔کراچی: تمام متعلقہ افسران اور عملہ ای کچہری میں موجود ہوگا، مسئلے کے حل کیلئے فوری روانہ کیا جائے گا۔ آن لائن کچہری کا مقصد شہریوں کو بلدیاتی مسائل پر فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔ جو شہری دفتر نہیں آسکتے وہ آن لائن ای کچہری کے ذریعے اپنے مسائل براہ راست پہنچاسکیں گے۔ شہریوں کی شکایات پر متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کیلئے موقع پر ہی متحرک کیا جائے گا۔ آن لائن کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل براہ راست سن کر فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔
