ہیلتھ رپورٹرز ایسوسی ایشن کا اجلاس، نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب کی منظوری
کراچی: ہیلتھ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اختر شاہین رند اور جنرل سیکریٹری عمران پیرزادہ کی زیرِ صدارت کراچی پریس کلب میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں جوائنٹ سیکریٹری نائلہ نظام، فنانس سیکریٹری ابراہیم رند، انفارمیشن سیکریٹری کنول جتوئی، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری شاہد میر سھتو سمیت کمیٹی کے اراکین رضوان جلالی، خالد حسین جلبانی اور وسیم ہاشمی نے شرکت کی۔
اجلاس میں نائلہ نظام کو جوائنٹ سیکریٹری اور شاہد میر سھتو کو ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری مقرر کرنے کی منظوری دی گئی، جبکہ خالد حسین جلبانی کوایگزیکٹو کمیٹی کا میمبر عہدہ دینے کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں ایسوسی ایشن کے آئندہ امور اور تنظیمی معاملات پر غور کیا گیا، جبکہ وزیرِ صحت سے ملاقات اور نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر ممبر وسیم ہاشمی کے ماموں اور جوائنٹ سیکریٹری نائلہ نظام کے والد کے لیے مغفرت کی دعا بھی کی گئی۔
