وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ضلع وسطی میں ہفتہ وار صفائی مہم کا افتتاح کردیا

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ضلع وسطی میں ہفتہ وار صفائی مہم کا افتتاح کردیا

کراچی: وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ضلع وسطی میں ہفتہ وار صفائی مہم کا افتتاح کردیااس موقع پر ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ فواد غفار سومرو کے علاوہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم،ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن احسن رضا، ترجمان سندھ گورنمنٹ سعدیہ جاوید، گینزوو کمپنی کی سی ای او خدیجہ، ڈائریکٹر ضلع وسطی ارشادآرائیں، میڈیا اور معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

وزیر بلدیات سندھ نے ضلع وسطی میں صفائی مہم کاافتتاح کرنے کے بعدافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام کے بعد صفائی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ صفائی ایک مسلسل عمل ہے ہفتہ وار صفائی مہم کا مقصد تمام اداروں کو آن بورڈ لے کر صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ فوادغفار سومرواچھا کام کر رہے ہیں۔جبکہ ضلع وسطی کے بعد بالترتیب تمام اضلاع میں صفائی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے سینٹری ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو جو شہر صاف نظر آتا ہے سب انکی محنت ہے اور میں نے ایم ڈی سالڈ ویسٹ اور کمپنی کو ہدایت کی ہے کہ انکی تنخواہیں سرکاری مقررہ تنخواہوں کے مطابق دیں اور جو بھی سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں فراہم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج گرین کراچی صاف کراچی مہم پر توجہ رکھیں میڈیا بھی تعاون کرے اورشہریوں کوکمپلینٹ نمبر1128 اورشہر صاف رکھنے سے متعلق آگاہی  فراہم کریں۔

اس موقع پر ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ فواد غفار سومرو نے بتایا کہ صفائی مہم میں 502 گاڑیاں اور مشینری استعمال ہونگی۔390تھری وہیلر، 30چھوٹے بڑے ڈمپر، 10 چھوٹے لوڈر، 16 کمپیکٹر، 1700 سینیٹری ورکرز و دیگر عملہ امور انجام دے گا۔علاوہ ازیں ہر ضلع میں صفائی مہم کا بالترتیب آغاز کیا جائے گا۔اس سلسلے میں تمام اداروں کو آن بورڈ لیاگیا ہے تاکہ جس علاقے میں جس ادارے سے متعلق مسئلہ ہو، اسے بروقت حل کیا جا سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں