گلبرگ ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری، نصیر آباد سے الفلاح مسجد تک سڑک کی تعمیر

گلبرگ ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری، نصیر آباد سے الفلاح مسجد تک سڑک کی تعمیر

کراچی: گلبرگ ٹاؤن میں عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور بنیادی انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے ترقیاتی کاموں کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں بلاک 14 نصیر آباد سے الفلاح مسجد تک سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے، جس سے علاقے کے مکینوں کو آمدورفت میں سہولت میسر آئے گی۔

گلبرگ ٹاؤن کی منتخب بلدیاتی قیادت کی جانب سے مختلف علاقوں میں سڑکوں، سیوریج اور دیگر بنیادی بلدیاتی سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور علاقے کی تعمیر و ترقی منتخب بلدیاتی قیادت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ محدود وسائل کے باوجود ترقیاتی کاموں کا دائرہ کار مختلف علاقوں تک بڑھایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں ضرورت کے مطابق ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے ساتھ ساتھ دیگر بنیادی مسائل کے حل کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عوامی مسائل کا مستقل بنیادوں پر حل اور شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہمارا مقصد ہے۔

اس موقع پر یو سی چیئرمین عظیم اللہ حسینی، وائس چیئرمین اویس بیگ اور بی اینڈ آر کا عملہ بھی موجود تھا، جنہوں نے جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا اور تعمیراتی کام کو مقررہ معیار کے مطابق مکمل کرنے پر زور دیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں