اسلام آباد آنے سے کوئی نہیں روک سکتا:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کو ہر صورت اسلام آباد کے لیے نکلیں گے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔
اجلاس میں مرکزی و خیبرپختونخوا قیادت چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، عاطف خان، شاہد خٹک سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پریس کانفرنس اور کہا کہ 27 ستمبر کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے، 26 نومبر 2024ء کو تحریک انصاف پر ظلم جبر ہوا، ڈی چوک میں ہم پر گولیاں چلائی گئیں، ریاست پر قابض ٹولہ شہادت کا ذمہ دار ہے، اس ظلم کے باوجود ہم جھکے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کے ظلم و جبر کے باوجود پی ٹی آئی ملک کی بڑی جماعت ہے، دو سال میں ہم نے خیبرپختونخوا سے باہر کوئی بڑا جلسہ نہیں کیا، ہم نے صوبائی اور قومی اسمبلی کا استعمال کیا آواز اٹھائی کوئی جواب نہیں آیا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم نے جعلی وزیراعظم سے بات کی انہوں نے کہا پوچھ کر بتاؤں گا جب کہ اڈیالہ جیل کا سپرنٹنڈنٹ عدالتی فیصلہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتا ہے، تین ججوں کا فیصلہ ہے عمران خان کو اسپتال منتقل کیا جائے، 9 ماہ ہوئے وزیراعلی بنے، میں نے کون سا احتجاج کیا، ہماری بات نہیں سنی جاتی جس پر احتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم عوامی لوگ ہیں جمہوری راستے اپناتے پیں اور جو چور دروازے سے آتے پیں وہ ظلم و جبر کرتے ہیں، جب یہ پکڑ میں آتے پیں تو عورت کارڈ بھی کھیلتے ہیں۔فیصلہ ہوا ہے 27 ستمبر کو پوری طاقت کے ساتھ پُرامن طریقے سے نکلیں گے، ہمارے وزراء کو حراست میں لینے سے تحریک نہیں رکے گی، ہمارا پلان 25 ستمبر کو سامنے آئے گا، ہم ٹی ٹونٹی نہیں ٹیسٹ میچ کھیل رپے، ہم پرامن جائیں گے جو انتشار پھیلائے گا وہ ہم میں سے نہیں ہوگا۔
