ایم  کیو ایم قیادت جو زبان استعمال کر رہی ہے، وہ ناقابل برداشت ہے:شرجیل انعام میمن

ایم  کیو ایم قیادت جو زبان استعمال کر رہی ہے، وہ ناقابل برداشت ہے:شرجیل انعام میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن  نے کہا ہے کہ ایم  کیو ایم قیادت جو زبان استعمال کر رہی ہے، وہ ناقابل برداشت ہے،  ایم کیو ایم فتنہ و  افراتفری، 90 کی دہائی کی سیاست چاہتی ہے، ان کی سازش ناکام بنائیں گے۔

ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل  کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ  مصطفیٰٰ کمال اور خالد مقبول صدیقی، 1990 والی دہائی کی سیاسی راہ پر چل رہے ہیں، کراچی کو بھتہ خوری، بوری بند نعشیں، اغوا برائے تاوان، جلاؤ گھیراؤ کی سیاست ایم کیو ایم نے دی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ اسمبلی صوبوں کے حوالے سے اپنا  فیصلہ قرارداد کے ذریعے دے چکی ہے، ایم کیو ایم فساد  و فتنے کو  ہو دے کر نفرت کے بیج بونا چاہتی ہے،  اردو بولنے والوں کی اکثریت خود کو سندھی سمجھتے ہیں،    ایم کیو ایم لسانی بنیادوں پر ایک بار پھر تقسیم اور نفرت کو ہوا دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو مصنوعی کہنے والی ایم کیو ایم پہلے اپنا مینڈینٹ تو ثابت کردے ،  ایم کیو ایم والے جب مینڈیٹ کی بات کرتے ہیں، لوگوں کو ہنسی آجاتی ہے، ایم کیو ایم کی اصلی اکثریت کا سب کو علم ہے، ان کے پاس اکثریت ہوتی تو بلدیاتی انتخابات سے فرار نہ ہوتے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں