بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کی آئندہ نسل کی قیادت کر رہے ہیں:ناصر شاہ

بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کی آئندہ نسل کی قیادت کر رہے ہیں:ناصر شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 38ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے خصوصی ویڈیو بیان میں انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت، کامیابی اور درازی عمر کے لیے دعا کی ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو، والدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور والد آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت، جمہوری جدوجہد اور عوامی خدمت کے وژن کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کم عمری میں ہی قومی سیاست میں فعال کردار ادا کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور نوجوانی میں ملک کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ بطور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی اور مختلف بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نانا اور والدہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جمہوری سیاست، پارلیمانی نظام اور عوامی حقوق کے لیے اپنا سیاسی سفر جاری رکھا ہے، جبکہ ان کی قیادت میں نوجوان نسل کی سیاسی عمل میں شرکت بھی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کی آئندہ نسل کی قیادت کر رہے ہیں اور ملک کے سیاسی مستقبل میں ان کا کردار اہم ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بطور نوجوان رہنما نہ صرف قومی سیاست میں اپنی شناخت بنائی بلکہ وزارت خارجہ کے دور میں دنیا کے مختلف ممالک اور عالمی اداروں کے سامنے پاکستان کا مقدمہ پیش کیا۔ معرکہ حق کے بعد بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دنیا کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا، جو ان کے سیاسی کردار اور سفارتی تجربے کی عکاسی کرتا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا مستقبل اور اگلے وزیر اعظم ہیں۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کے لیے بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ ایک اہم موقع ہے اور اس موقع پر وہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صحت، کامیابی، خوشحالی اور طویل عمر کے لیے دعاگو ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں