سید ناصر حسین شاہ کی چیئرمین صفورا ٹاؤں سے والدہ کے انتقال پر تعزیت، جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ
کراچی: وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اسکیم 33 سمیت صفورا ٹاؤن میں جاری ترقیاتی کاموں کا چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کے ہمراہ معائنہ کیا اس موقع پر چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے انہیں جاری اور مکمل ہونے والے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی ،وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر کہا کہ بلدیاتی مسائل حل کرنے کیلئے سندھ حکومت اور صفورا ٹاؤن اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ، انہوں نے علاقائ مسائل دور کرنے کے حوالے سے متعلقہ حکام کو موقع پر ہدایات جاری کیں.
چیئرمین صفورا ٹاون راشد خاصخیلی نے اس موقع پر کہا کہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے صفورا ٹاؤن میں باہمی اشتراک سے کام کئے گئے ہیں، عرصہ دراز سے ترقیاتی کاموں سے محروم علاقوں میں بھی کام کروائے جس پر عوام سے بھرپور پذیرائ ملی ہے ،انہوں نے کہا کہ صفورا ٹاؤن کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کیلئے بلاتفریق مرحلہ وار ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں.
بعد ازاں وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کے گھر پہنچے اور ان سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اورمرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا کا اہتمام کیا گیا.
