ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2026 آج منعقد،ایک لاکھ 38 ہزار 158 امیدوار رجسٹرڈ

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2026 آج منعقد،ایک لاکھ 38 ہزار 158 امیدوار رجسٹرڈ

کراچی: کراچی سمیت ملک بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2026 آج منعقد ہوگا، جس کے لیے مجموعی طور پر ایک لاکھ 38 ہزار 158 امیدوار رجسٹرڈ ہیں۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے مطابق سندھ میں ایم ڈی کیٹ کا انعقاد سیبا ٹیسٹنگ سروسز کے تحت کیا جا رہا ہے۔

سکھر آئی بی اے کے وائس چانسلر پروفیسر آصف احمد شیخ کے مطابق سندھ میں ایم ڈی کیٹ کے لیے 8 شہروں میں 9 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں

پروفیسر آصف احمد شیخ  نے بتایا کہ کراچی، حیدرآباد، جامشورو، لاڑکانہ، سکھر، میرپورخاص، شہید بینظیرآباد اور اسلام آباد شامل ہیں۔ اسلام آباد میں ایک امتحانی مرکز قائم کیا گیا ہے۔

آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے تحت 34 ہزار 235 امیدوار ایم ڈی کیٹ میں شرکت کریں گے، جبکہ کراچی میں دو امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔ این ای ڈی یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں ٹیسٹ ہوگا۔

حکام کے مطابق این ای ڈی یونیورسٹی میں تقریباً 6 ہزار جبکہ ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں 4 ہزار 964 امیدوار ٹیسٹ دیں گے۔ یوں کراچی میں مجموعی طور پر تقریباً 11 ہزار طلبہ و طالبات ایم ڈی کیٹ میں شریک ہوں گے۔

ایم ڈی کیٹ کا امتحان آج اتوار کو صبح 10 بجے شروع ہوگا جبکہ امیدواروں کے لیے رپورٹنگ کا وقت صبح ساڑھے 6 بجے مقرر کیا گیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں