شرجیل انعام میمن  کی ہونان پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین یانگ ہاؤ ڈونگ سے ملاقات

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن  کی ہونان پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین یانگ ہاؤ ڈونگ سے ملاقات

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن  نے  چین کے صوبے ہونان کے شہر چانگسا  میں ہونے والے ہونان انٹرنیشنل فرینڈشپ سٹیز اکنامک اینڈ ٹریڈ ایکسچینج ایونٹ اینڈ کو آپریشن ڈائیلاگ کے موقعے پر ہونان پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین یانگ ہاؤ ڈونگ سے ملاقات  کی۔ ملاقات میں سندھ اور ہونان کے درمیان سرمایہ کاری، تجارت اور باہمی روابط کے فروغ پر زور  دیا گیا۔

چانگشا میں ہونان انٹرنیشنل فرینڈشپ سٹیز اکنامک اینڈ ٹریڈ ایکسچینج ایونٹ میں سندھ حکومت کے اعلیٰ سطحی وفد  نے شرکت  کی۔

سندھ حکومت کے وفد کی قیادت سینئر وزیر برائے ٹرانسپورٹ، ماس ٹرانزٹ و اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کی۔  وفد میں وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی قاسم نوید قمر اور سندھ انٹرپرائز ڈیولپمنٹ فنڈ (SEDF) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خضر پرویز بھی شامل  تھے۔

تقریب میں گوانگژو میں پاکستان کے قونصل جنرل یاسر اقبال بٹ اور ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر محمد عمران بھی وفد کے ہمراہ موجود  تھے۔  ایونٹ میں دنیا کے 28 ممالک کے وزراء اور دیگر اعلیٰ سطحی نمائندوں نے شرکت کی

ہونان کے گورنر ماؤ ویمنگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غیر ملکی وفود کا خیرمقدم کیا اور ہونان اور مختلف ممالک کے صوبوں کے درمیان ’’سسٹر پروونس‘‘ کے تحت مضبوط اور دیرپا تعلقات کے قیام پر زور دیا۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ہونان صوبے کی قیادت اور حکام سے ملاقاتیں کیں، جن میں سندھ اور ہونان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے، سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے اور باہمی اقتصادی و تجارتی روابط مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرجیل انعام میمن نے سندھ اور ہونان کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے باہمی تعاون کے نئے شعبوں کی نشاندہی اور دونوں صوبوں کے درمیان عوامی روابط مزید مستحکم کرنے پر بھی گفتگو کی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں