کوہاٹ؛ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید

کوہاٹ؛ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پشاور روڈ پر پرانی پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد شہید ہوگئے

دھماکے میں 103 افراد زخمی ہوئے جن میں 73 پولیس اہلکار ہیں، مقابلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کوہاٹ پولیس لائنز مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا  جس میں بڑی تعداد میں لوگ شہید اور زخمی ہوئے۔

دھماکے کے بعد ایک خود کش حملہ آور نے اسپیشل برانچ بلڈنگ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑالیا اور 7 مسلح دہشت گردوں نے پولیس لائنز میں دراندازی کی

پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا، ابتدا میں دہشت گردوں کے اسنائپر کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق خود کش بمبار اور اسنائپر سمیت 6 دہشت گرد جہنم واصل ہوچکے، دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن آخری مراحل میں ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں