بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 3 دہشتگرد ہلاک
مختلف علاقوں میں آپریشن رد الفتنہ کے تحت کارروائیوں میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ضلع آواران کے علاقے بدرنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اور مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔
