ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی زین العابدین انصاری کا ادارے کے مالی معاملات کی بہتری کے لیے اہم اقدام

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی زین العابدین انصاری کا ادارے کے مالی معاملات کی بہتری کے لیے اہم اقدام

کراچی: ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی زین العابدین انصاری کی ہدایات پر کے ڈی اے سوک سینٹر میں طویل عرصے سے کرایہ اور دیگر واجبات کی عدم ادائیگی کی مرتکب دکانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانیں سیل کردی گئیں۔

ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ کے ڈی اے سید زین شاہ نے متعلقہ افسران و عملے کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کی ہدایات پر کارروائی عمل میں لائی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے زین العابدین انصاری نے کہا کہ ادارے کے مالی معاملات کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ اصلاحات کا آغاز اپنے ہی ادارے سے کیا جائے۔ کے ڈی اے کے وسائل اور اثاثوں کا مؤثر استعمال اور واجبات کی بروقت وصولی ادارے کی مالی خود انحصاری کی جانب اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوک سینٹر میں قائم دکانوں کے کرایہ دار اگر اپنے ذمہ واجب الادا تمام بقایاجات ادا کردیں تو ضابطے اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد دکانوں کی بحالی کے معاملے پر غور کیا جاسکتا ہے۔ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے واضح کیا کہ ادارے کے مالی وسائل میں بہتری کا براہِ راست فائدہ کے ڈی اے کے ملازمین اور پنشنرز کو پہنچانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں واجبات کی وصولی اور ادارے کے اثاثوں کے بہتر انتظام کو ترجیح دی جارہی ہے۔کے ڈی اے انتظامیہ کے مطابق کارروائی کا مقصد کسی فرد یا کاروبار کو بلاجواز متاثر کرنا نہیں بلکہ طویل عرصے سے واجب الادا رقوم کی وصولی اور ادارے کے مالی نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں