مضبوط جمہوری ادارے پُرامن، مستحکم اور خوشحال پاکستان کی بنیاد ہیں: سید اویس قادر شاہ
اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جمہوریت کے عالمی دن پر پیغام
اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے کہا کہ جمہوریت عوامی مسائل کے حل اور دیرینہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہے، مضبوط جمہوری ادارے پُرامن، مستحکم اور خوشحال پاکستان کی بنیاد ہیں، جمہوریت کی حقیقی طاقت عوام کے اعتماد، شمولیت اور فعال کردار میں ہے،آئین، جمہوری اقدار اور پارلیمانی اداروں کا استحکام ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
سید اویس قادر شاہ نے کہا کہ جمہوریت اقتدار کے استعمال کو عوام کے سامنے جواب دہ بنانے کا نظام ہے، جمہوری نظام میں اکثریت کے ساتھ اقلیتوں کے حقوق اور آواز کا احترام بھی لازم ہے، عوام کی رائے، شمولیت اور نمائندگی جمہوریت کے بنیادی ستون ہیں،پاکستان کی مضبوطی اور ترقی کے لیے جمہوری اداروں کا مؤثر اور مستحکم ہونا ضروری ہے۔
