سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں کے حملوں کا جواب دینےکا اعلان
یمن میں سعودی اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ حوثیوں نے شہریوں اور شہری املاک کونشانہ بنایا ہے، اس سےحوثیوں کی انتہاپسندانہ سوچ اورکشیدگی میں اضافےکی پالیسی واضح ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتحادی افواج حملوں کا ذمہ داری اوربھرپور عزم کے ساتھ جواب دیں گی
المالکی نے کہا کہ حوثیوں کا مقابلہ کرنےکے لیے تمام ضروری عملی اور دفاعی اقدامات کیےجائیں گے۔
اس سے قبل سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کا کہنا تھا کہ کہ پیر کے روز حوثی فورسز کی جانب سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے متعدد حملوں کے نتیجے میں 13 شہری زخمی ہوئے۔
