نیو کراچی کے نوجوانوں کے لیے مفت آئی ٹی تعلیم کا بڑا اقدام، الخدمت بنو قابل سے معاہدہ

نیو کراچی کے نوجوانوں کے لیے مفت آئی ٹی تعلیم کا بڑا اقدام، الخدمت بنو قابل سے معاہدہ

کراچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے نوجوانوں کو جدید ہنر سے آراستہ کرنے کے لیے الخدمت بنو قابل پروگرام کے ڈائریکٹر فاروق سلیمانی کے ساتھ معاہدہ۔تعلیمی معاہدے کے تحت نیو کراچی ٹاؤن کے طلبہ و طالبات کو حکیم احسن لائبریری سیکٹر 11-L   میں مفت آئی ٹی کی تعلیم فراہم کی جائے گی۔

اس موقع پر وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر اور امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی طارق مجتبیٰ بھی موجود تھے۔چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ نیو کراچی کے نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، انہیں مواقع فراہم کیے جائیں تو یہ اپنی صلاحیتوں سے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پورے معاشرے کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ ہمارا مقصد نوجوانوں کو صرف تعلیم نہیں بلکہ ایسا ہنر دینا ہے جس سے وہ باعزت روزگار حاصل کرکے اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت صرف سڑکیں اور عمارتیں بنانے کا نام نہیں، اصل خدمت نوجوانوں کا مستقبل بنانا ہے۔ بنو قابل کے تعاون سے مفت آئی ٹی کی تعلیم کا یہ منصوبہ اسی سوچ کی عملی شکل ہے اور ہم نیو کراچی کے نوجوانوں کو ترقی کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

فاروق سلیمانی نے چیئرمین محمد یوسف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے الخدمت بنو قابل پروگرام کے ساتھ تعاون کیا اور تعلیمی سرگرمیوں کے لئے جگہ فراہم کی۔ نیو کراچی ٹاؤن میں یہ سہولت نوجوانوں کو جدید آئی ٹی کورسز سے آراستہ کرکے انہیں روزگار اور خود انحصاری کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں