چیئرمین گڈاپ ٹاؤن نے صالح محمد گوٹھ سے غریب آباد اور گلہ ٹاؤن تک سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کردیا
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے یو سی نمبر 6 صالح محمد گوٹھ سے غریب آباد اور گلہ ٹاؤن تک سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔ تقریب میں علاقہ مکینوں اور معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور چیئرمین طارق عزیز بلوچ کا والہانہ استقبال کیاچالیس سال سے تعمیر و مرمت کے منتظر اس اہم رابطہ سڑک کے منصوبے کا آغاز علاقے کے عوام کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
سڑک کی خستہ حالی کے باعث صالح محمد گوٹھ، غریب آباد اور گلہ ٹاؤن کے مکینوں کو طویل عرصے سے آمدورفت میں مشکلات کا سامنا تھا۔اس منصوبے پر علاقہ مکینوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے دیرینہ مطالبے کی تکمیل قرار دیا۔افتتاح کے موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل محض اعلانات سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ممکن ہے، اور ٹی ایم سی گڈاپ اسی عزم کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھا رہی ہے۔
گڈاپ ٹاؤن کے پسماندہ علاقوں میں بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی حکومت اور بلدیاتی ادارے کی ترجیحات میں شامل ہے۔ سڑکوں کی تعمیر و بحالی، نکاسی آب، سیوریج، صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس اور دیگر بنیادی سہولیات کے منصوبوں پر مرحلہ وار کام جاری ہے۔ کئی دہائیوں سے نظرانداز علاقوں کو ترقی کے دھارے میں لانا پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور میں شامل ہے۔
ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ معیار پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی، تاکہ عوام کو دیرپا اور معیاری شہری سہولیات میسر آسکیں اس موقع پر علاقہ معززین، یو سی چیئرمین انور بلوچ، ڈاکٹر انور لاشاری اور جہانگیر لاشاری نے چیئرمین طارق عزیز بلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی تعمیر علاقے کے عوام کے لیے تاریخی اہمیت رکھتا ہے اس سڑک کی تعمیر سے ہزاروں مکینوں کو آمدورفت میں سہولت حاصل ہوگی اور علاقے میں تجارتی و سماجی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔اس موقع پر ڈائریکٹر سینٹیشن اشرف بلوچ،ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر ڈائریکٹر اسپورٹس طاہر بلوچ،فوکل پرسن،سرفراز احمد کھتری،محمد شرجیل خان،ارشد بلوچ،پی ایس چیئرمین لعل جان نبی بھی موجود تھے۔
