ہیلتھ ایشیا 2026 میں پٹیل ہسپتال کی جانب سے “پلاسٹک سرجری، بحالی سے خوبصورتی تک” کے عنوان سے سی ایم ای سیشن کا انعقاد
کراچی: 23ویں ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز پاکستان کی نمایاں طبی نمائشوں اور کانفرنسز میں سے ایک ہے، جہاں طبی ماہرین اور شعبۂ صحت سے وابستہ افراد اپنے علم اور تجربات کا تبادلہ کرتے ہیں۔ ہیلتھ ایشیا 2026 کے تحت پٹیل ہسپتال نے ہیلتھ ایشیا کے اشتراک سے کراچی ایکسپو سینٹر میں “Plastic Surgery Beyond Aesthetics – Restoring Lives, Rebuilding Confidence” کے عنوان سے سی ایم ای سیشن کا انعقاد کیا۔
سیشن میں طبی ماہرین اور شعبۂ صحت سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں میڈیکل ڈائریکٹر پٹیل ہسپتال ڈاکٹر مظہر نظام، ڈائریکٹر آپریشنز جناب محمد صدیق اور ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینڈ ریسورس ڈویلپمنٹ (CRD) جناب فرحان اسدی بھی موجود تھے۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر مظہر نظام نے پٹیل ہسپتال کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہسپتال کی طبی خدمات، انسانیت کی خدمت کے عزم اور فلاحی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے برنز اینڈ پلاسٹک سرجری اور مریضوں کی بحالی میں اس کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔
اس کے بعد ڈاکٹر سعید علی، کنسلٹنٹ پلاسٹک سرجن، نے برن کیئر اینڈ احتیاطی تدابیر، جبکہ ڈاکٹر وہاج ارشد، کنسلٹنٹ پلاسٹک سرجن، نے ہیڈ اینڈ نیک ری کنسٹرکشن کے موضوع پر اپنی پریزنٹیشنز پیش کیں۔
ڈاکٹر شازرا خان نے کلیفٹ کمپری ہینسو کیئر، جبکہ ڈاکٹر نور علی نے اسکار مینجمنٹ کے موضوع پر شرکاء کو آگاہ کیا۔
سیشن کے اختتام پر ڈاکٹر زوہیرا خان، پلاسٹک اینڈ ری کنسٹرکٹیو سرجن، نے “Breast Reconstruction: Restoring Confidence After Breast Cancer” کے موضوع پر گفتگو کی، جس میں انہوں نے بریسٹ کینسر کے علاج کے بعد بریسٹ ری کنسٹرکشن کی اہمیت اور مریضوں کے اعتماد اور معیارِ زندگی کی بحالی پر روشنی ڈالی۔
سی ایم ای سیشن کے اختتام پر مقررین کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
پٹیل ہسپتال ایسے تعلیمی اقدامات کے ذریعے طبی علم کے فروغ، تجربات کے تبادلے اور مریضوں کی بہتر نگہداشت کے لیے اپنے عزم کو برقرار رکھے ہوئے ہے اور انسانیت کی خدمت کے مشن کے تحت معیاری اور ہمدردانہ طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

