ہمیں صلاح مشورے سے فیصلے لینے چاہئیں: وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ کی قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر حاضری
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر حاضری
وزیراعلیٰ سندھ کی آمد پر صوبائی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام نے استقبال کیا
گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی کی مزار قائد پر آمد پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے استقبال کیا
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی کو گارڈ آف آنر پیش
قائداعظمؒ کے 78ویں یومِ وفات کے موقع پر مزار قائد میں پروقار تقریب کا انعقاد
وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مہمانوں کے کتاب میں تاثرات درج کیئے
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزار قائد پر صحافیوں سے گفتگومیں کہا کہ آج میں اپنی کابینہ کے ہمراہ بانی پاکستان محمد علی جناح کی 78ویں برسی پر مزار قائد پر حاضری دی ہیں، ہم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ قائداعظم محمد علی جناح نے بیماری کے باوجود انتھک محنت کی۔ہمیں قائداعظم محمد علی جناح نے 14 اگست 1947ء کو ہمیں پیارا ملک پاکستان دیا۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آزادی کے ایک سال بعد بدقسمتی سے قائداعظم محمد علی جناح کی وفات ہوگئی، میں قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوں اتحاد، ایمان، نظم و ضبط ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔اس وقت ہمیں اتحاد پر عمل کرنا چاہئے جب لوگ تقسیم کی بات کر رہے ہیں۔ہمیں صلاح مشورے سے فیصلے لینے چاہئیں۔ہم اپنے ملک کے محسن رہنماؤں کو یاد کرتے ہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک کو میزائل ٹیکنالاجی دی کر دفاعی صلاحیت میں اضافہ کیا۔کوئی بھی دشمن ہم پر وار کرنے سے پہلے 10 مرتبہ سوچتا ہے۔اگر کوئی غلطی کردیتا ہے تو ہماری بہادر افواج بہترین انداز میں دفاع کرتی ہے۔گزشتہ سال صدر مملکت آصف علی زرادی، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈمارشل عاصم منیر کی سربراہی میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔آج کے دن دعا کرتا ہوں جو خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھااس کو پاکستان کے لوگوں نے 1947ء میں عملی جامہ پہلنایا۔اللہ تعالیٰ پاکستان کو تاقیامت قائم رکھے۔
