میئر کراچی کا بلدیہ عظمیٰ کراچی میں تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کا فیصلہ
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے شہر کی ترقی کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے اعلان کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کے وفد کی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے ملاقات۔
ملاقات میں معزز اراکین نے اپنی یونین کمیٹیوں کے مسائل اور دیگر معاملات پر میئر کراچی سے تفصیلی گفتگو کی۔
میئر کراچی نے بلدیہ عظمیٰ کراچی اور واٹر کارپوریشن کے افسران کو مسائل کے جلد حل کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
