میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن ذیشان صالح کی زیر صدارت بلدیاتی امور کے حوالے سے ہفتہ وار اجلاس

میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن ذیشان صالح کی زیر صدارت بلدیاتی امور کے حوالے سے ہفتہ وار اجلاس

کراچی: میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن ذیشان صالح کی زیر صدارت صدر ٹاؤن کے مختلف بلدیاتی شعبہ جات کے سربراہان اور متعلقہ افسران کا ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا بنیادی مقصد ٹاؤن میں جاری بلدیاتی و انتظامی امور، ترقیاتی کاموں، شہری سہولیات اور مختلف شعبہ جات کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد رئیسی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد جمشید، سینئر ڈائریکٹر فنانس زوہیب شاہ، ڈائریکٹر پراپرٹی ٹیکس محمد وزیر، چیف میڈیکل آفیسر سنیتا داس، ڈائریکٹر چارج پارکنگ بشیر میمن، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ علی مراد ڈائریکٹر ٹریڈ لائسنس ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ ڈائریکٹر این او سی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران تمام افسران نے اپنے اپنے شعبہ جات کی کارکردگی، جاری امور اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے میونسپل کمشنر ذیشان صالح کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ٹریڈ، اینٹی انکروچمنٹ، ایڈورٹائزمنٹ، این او سی، پراپرٹی ٹیکس، چارج پارکنگ، فنانس، صحت، انتظامی امور سمیت دیگر متعلقہ شعبہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

میونسپل کمشنر ذیشان صالح نے ہدایت کی کہ تمام شعبہ جات اپنے فرائض ذمہ داری، شفافیت اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں، جبکہ شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی بلدیاتی شکایات پر بلا تاخیر کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں عملے کی موجودگی، جاری کاموں کی نگرانی اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

انہوں نے واضح کیا کہ ٹریڈ لائسنس، این او سی، ایڈورٹائزمنٹ، پراپرٹی ٹیکس، چارج پارکنگ اور دیگر بلدیاتی معاملات میں قواعد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے جبکہ اینٹی انکروچمنٹ کے حوالے سے بھی مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل کا بروقت ازالہ ممکن ہو۔

میونسپل کمشنر نے کہا کہ صدر ٹاؤن کی بہتری، شہریوں کو بنیادی و جدید بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کا فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ تمام افسران اپنے اپنے شعبہ جات کی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں اور فیلڈ ورک کو مؤثر بنائیں۔ کام میں کسی بھی قسم کی غفلت، سستی یا غیر ذمہ داری برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی امور کے حوالے سے یہ ہفتہ وار اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جائے گا، جس میں تمام شعبہ جات کی کارکردگی، گزشتہ ہفتے کے اہداف کی تکمیل، جاری کاموں کی پیشرفت اور شہری شکایات کے ازالے کا جائزہ لیا جائے گا۔ ہر شعبے کے افسران اپنی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں