برآمدات پر مبنی معاشی ترقی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم

برآمدات پر مبنی معاشی ترقی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم

اسلام آ باد : وزیر اعظم شہباز شریف نے برآمدکنندگان کیلئے سپر ٹیکس سے استثنیٰ میں توسیع کے معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیج ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ممتازصنعتکاروں اورکاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقات کی اور  برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے فروغ کے لیے کاروباری برادری کی تجاویز کا خیرمقدم کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج کے ملاقات کا مقصد برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے فروغ کے حوالے سے مشاورت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے  کہا کہ کاروبار کو آسان بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں، توانائی کی لاگت میں کمی اہم ترجیحات میں شامل ہیں، مشکل حالات کے باوجود مشاورت سے بنیادی اصلاحات کی گئیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر نے انفورسمنٹ کے ذریعے ایک سال میں 800 ارب روپے ریکور کیے، حکومت کی معاشی ٹیم کی کوششوں کی بدولت ملک کے میکرو اکنامک حالات میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے تاہم مائیکرو اکنامک سطح پر بہتری لانے کیلئے ہمیں مزید محنت کرنی ہے تاکہ معاشی بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔اس کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف نے برآمدکنندگان کیلئےسپر ٹیکس سے استثنیٰ میں توسیع کے معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی اور کہا کہ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیج ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں