پاک بحریہ کے زیر اہتمام 1965ء کی جنگ کی یاد میں یوم بحریہ منایا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یومِ بحریہ کا آغاز قرآن خوانی اور شہداء کیلئے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا جبکہ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگارِ شہداء پر پھول رکھے۔
1965ء کی جنگ کے دوران بحری جنگجوؤں کی بہادری کو خراج عقیدت اور پاک بحریہ کی جرات ، پیشہ وارانہ صلاحیت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا تھا کہ آپریشن سوم ناتھ نے محدود وسائل کے باوجود فیصلہ کن نتائج حاصل کرنے کی صلاحیت ثابت کی اور آپریشن سوم ناتھ کے دوران قائم جرات اور عزم کی میراث آج بھی برقرار ہے۔
