میونسپل کمشنر کورنگی ٹاؤن کی زیرِ صدارت ریکوری کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے اہم اجلاس
میونسپل کمشنر کورنگی ٹاؤن غلام سرور راہپوٹو کی زیرِ صدارت ریکوری کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے اہم اجلاس
کراچی: میونسپل کمشنر کورنگی ٹاؤن غلام سرور راہپوٹو کی زیرِ صدارت ریکوری کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سپرنٹنڈنٹ انجینئر خالد ملاح سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ریکوری کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، موجودہ صورتحال اور ریکوری کے عمل کو مزید مؤثر اور منظم بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو نے متعلقہ افسران سے ریکوری کے اہداف، پیش رفت اور درپیش مسائل کے بارے میں بریفنگ لی۔
اس موقع پر میونسپل کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ ریکوری کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹاؤن کے مالی وسائل کو مستحکم بنانے کے لیے ریکوری کے نظام کو مزید بہتر اور فعال بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ غلام سرور راہپوٹو نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے متعلقہ شعبہ جات میں ریکوری کی صورتحال کی باقاعدگی سے نگرانی کریں اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ادارے کے مالی معاملات کو بھی مؤثر انداز میں بہتر بنائیں۔
