یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر صدر ٹاؤن میں ریلی کا انعقاد

یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر صدر ٹاؤن میں ریلی کا انعقاد

کراچی: یومِ دفاع پاکستان  کے موقع پر میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن ذیشان صالح کی قیادت میں صدر ٹاؤن ہیڈ آفس سے ایک پروقار ریلی نکالی گئی، جس میں صدر ٹاؤن کے افسران، ملازمین اور عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے پاک فوج اور وطنِ عزیز سے محبت کے اظہار کے لیے ملی نغموں اور قومی نعروں سے فضا گونجتی رہی۔ شرکاء نے 6 ستمبر 1965ء کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ملکی دفاع کے لیے ان کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کیا۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن ذیشان صالح نے کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم دن ہے، جو ہمیں پاک افواج کی بہادری، قومی یکجہتی، جذبۂ حب الوطنی اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے دی جانے والی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء قوم کے حقیقی ہیرو ہیں اور پوری قوم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ہم سب کو اپنے فرائض ایمانداری، ذمہ داری اور قومی جذبے کے ساتھ انجام دینا ہوں گے۔ صدر ٹاؤن کے افسران و ملازمین عوامی خدمت کے ذریعے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ریلی کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں