میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے صدر ایمپریس مارکیٹ میں بک فیئر کا افتتاح کردیا
کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے صدر ایمپریس مارکیٹ میں بک فیئر کا افتتاح کردیا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے میدیا سے گفتگو میں کہا کہ کتابیں علم، شعور اور مثبت سوچ کے فروغ کا اہم ذریعہ ہیں۔ کراچی میں کتاب دوستی اور مطالعے کے رجحان کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بک فیئر کا انعقاد شہریوں خصوصاً نوجوانوں کے لیے خوش آئند اقدام ہے۔ کتابیں نوجوان نسل کو علم اور آگہی سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میں ثقافتی اور ادبی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ بک فیئر کے ذریعے شہریوں کو مختلف موضوعات پر کتب تک آسان رسائی حاصل ہوگی۔ نوجوان نسل کو کتب بینی کی جانب راغب کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ کتابیں معاشرے میں مثبت سوچ اور برداشت کے فروغ کا ذریعہ بنتی ہیں۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں علمی، ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ شہریوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔ مطالعے کی عادت ایک باشعور اور باصلاحیت معاشرے کی بنیاد ہے۔ کراچی کے عوام کتابوں اور علم سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔ ایمپریس مارکیٹ میں بک فیئر کا انعقاد کتاب دوستی کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے۔ شہر میں کتاب، علم اور ادب سے وابستہ سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
