سندھ سوشل سیکیورٹی ہیڈ آفس میں جشن میلاد النبی صلعم کے سلسلے میں روح پرور محفل کا انعقاد

سندھ سوشل سیکیورٹی ہیڈ آفس میں جشن میلاد النبی صلعم کے سلسلے میں روح پرور محفل کا انعقاد

کراچی: سندھ سوشل سیکیورٹی ہیڈ آفس کراچی میں پیپلز اسٹاف یونین سیسی (سی بی اے) کے زیر اہتمام جشن میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ایک روح پرور اور بابرکت محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیسی کے افسران،  ملازمین، مزدور رہنماؤں اور یونین عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

محفل میلاد میں معروف نعت خواں وسیم وصی، ارشد حسین اور دیگر نعت خوانوں نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر معروف عالم دین علامہ ڈاکٹر جمیل راٹھور نے نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ، اخلاقِ حسنہ، انسانیت سے محبت، عدل و انصاف اور معاشرے میں بھائی چارے کے فروغ کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا۔

محفل میں کمشنر سیسی ہاد بخش کلہوڑو مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی، میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر کامران اعوان، ڈاکٹر سعادت میمن، سیسی کے ڈائریکٹرز، دیگر افسران و اسٹاف، پیپلز اسٹاف یونین سی بی اے کے صدر احمد نواز، چیئرمین اعجاز عباسی ،دیگر عہدیداران ، یونائیٹڈ اسٹاف یونین کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس اور صدر امتیاز علی نے شرکت کی۔

محفل کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ آخر میں پیپلز اسٹاف یونین سیسی (سی بی اے) کے صدر احمد نواز نے مہمانِ خصوصی کمشنر سیسی ہاد بخش کلہوڑو، علمائے کرام، نعت خوانوں، افسران، ملازمین اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں