چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن کا وائس چیئرمین کے ہمراہ یوسی 7 کا دورہ، جاری پیور بلاک کے کام کا تفصیلی معائنہ کیا

چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن کا وائس چیئرمین کے ہمراہ یوسی 7 کا دورہ، جاری پیور بلاک کے کام کا تفصیلی معائنہ کیا

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے وائس چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن رانا محمد عارف کے ہمراہ یوسی 7 منگھوپیر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے علاقے میں جاری پیور بلاک کے کام کا تفصیلی معائنہ کیا اور کام کے معیار کا جائزہ لیا۔

چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی نے موقع پر پیور بلاکس کی کوالٹی، مضبوطی اور تنصیب کے معیار کو چیک کیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں معیار اور پائیداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو دیرپا سہولیات میسر آسکیں۔

دورے کے دوران چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن نے علاقہ مکینوں سے بھی ملاقات کی اور ان سے علاقے کی صورتحال، جاری کام اور مزید درکار بنیادی بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے رائے معلوم کی۔ انہوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کی تجاویز اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر متعلقہ فورم تک پہنچا کر عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی نے کہا کہ عوامی خدمت اور شہریوں کو بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ یوسی 7 سمیت منگھوپیر ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری ہیں، جبکہ تمام منصوبوں کے معیار کی خود نگرانی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں جن علاقوں کو نظرانداز کیا گیا، وہاں بھی اب بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ہمارا مقصد صرف ترقیاتی کام شروع کرنا نہیں بلکہ انہیں معیاری اور پائیدار انداز میں مکمل کرنا ہے تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں فائدہ پہنچے۔

اس موقع پر علاقہ مکینوں نے چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی کی جانب سے یوسی 7 میں پیور بلاک کے کام کے آغاز اور معیاری انداز میں اس کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ علاقے کو ماضی میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے نظرانداز کیا جاتا رہا، تاہم موجودہ  قیادت کی جانب سے علاقے میں کام کروایا جا رہا ہے جو قابلِ تحسین ہے۔

علاقہ مکینوں نے کہا کہ چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کی جانب سے موقع پر آکر خود کام کا معائنہ کرنا اور شہریوں سے براہِ راست مسائل معلوم کرنا ایک مثبت اقدام ہے، جس سے عوامی مسائل کے حل کی امید پیدا ہوئی ہے۔

دورے کے دوران متعلقہ افسران و عملے نے چیئرمین کو جاری کام کی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی، جبکہ چیئرمین نے کام کو مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں