کمشنر کراچی کا ڈپٹی کمشنر اور حاجی نواز علی بروہی کے ہمراہ کراچی حب واٹر پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا،درپیش مسائل کا جائزہ
کراچی: کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنر ویسٹ علی ذوالفقار میمن کے ہمراہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے حب واٹر پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا، جہاں پانی کی فراہمی کے نظام اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ویسٹ سید جہانگیر علی شاہ، ، اسسٹنٹ کمشنر منگھوپیر پرتھوی سریش، اسسٹنٹ کمشنر مومن آباد ارسلان طارق، میونسپل کمشنرز اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی نے کمشنر کراچی کو منگھوپیر ٹاؤن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے علاقے میں پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی، کچرے کی منتقلی، جاری ترقیاتی منصوبوں اور دیگر شہری مسائل سے آگاہ کیا، جبکہ ان کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔
حاجی نواز علی بروہی نے بتایا کہ منگھوپیر ٹاؤن میں عوام کو بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔ صفائی، سیوریج، پانی، سڑکوں اور دیگر عوامی مسائل کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کمشنر کراچی کو مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی اور بلدیاتی کاموں سے بھی آگاہ کیا۔
بعد ازاں کمشنر کراچی نے منگھوپیر روڈ کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر حاجی نواز علی بروہی نے منگھوپیر روڈ اور ملحقہ علاقوں میں جاری کاموں، نیز عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے مزید بریفنگ دی۔ کمشنر کراچی نے جاری کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے شہری سہولیات کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔
بعد ازاں کمشنر کراچی نے جام چکرو لینڈ فل سائٹ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں کچرے کو ٹھکانے لگانے کے نظام، صفائی کی صورتحال اور کچرے کی منتقلی کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ویٹ مشین (کانٹے) کا بھی معائنہ کیا گیا، جہاں کچرے کے وزن اور منتقلی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
دورے کے اختتام پر کمشنر کراچی نے سرجانی فور کے (4K) کا بھی دورہ کیا اور مختلف امور کا جائزہ لیتے ہوئے دورہ مکمل کیا۔
اس موقع پر کمشنر کراچی نے ٹاؤن چیئرمین منگھوپیر حاجی نواز علی بروہی کی جانب سے علاقے میں شہری مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور متعلقہ افسران کو شہری مسائل کے حل کے لیے باہمی رابطہ مؤثر بنانے اور عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
حاجی نواز علی بروہی نے کہا کہ منگھوپیر ٹاؤن کے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ پانی، صفائی، سیوریج، کچرے کی منتقلی اور دیگر بنیادی شہری مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، جبکہ عوامی خدمت کے اس عمل کو مزید مؤثر اور تیز بنایا جائے گا۔
