دشمن اپنے اہداف میں ناکام رہا، مسلح افواج بدستور مضبوط ہے، ایرانی آرمی چیف
تہران: ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ حالیہ محاذ آرائی کے دوران بیرونی قوتیں ایران کے خلاف اپنے طے شدہ اسٹریٹجک مقاصد حاصل نہیں کرسکیں۔
شہدا کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی فوج کے کمانڈر ان چیف نے کہا کہ کسی بھی جنگ میں کامیابی کا فیصلہ اس بات سے ہوتا ہے کہ مخالف فریق اپنے اہداف حاصل کر پاتا ہے یا نہیں۔
ایران کے دفاعی نظام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کے باوجود ایرانی فورسز نے آخری مرحلے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں اور میزائل و ڈرونز کے ذریعے بھرپور جواب دیا۔
امیر حاتمی کے مطابق ایرانی فضائی دفاع نے بھی متعدد دشمن ڈرونز اور جنگی طیاروں سمیت اہم اسٹریٹجک آلات کو نقصان پہنچایا۔
