مگھوپیر ٹاؤن چیئرمین کا یوسی ایک غازی گوٹھ کا دورہ، سیوریج کے ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے یوسی 1 منگھوپیر کے علاقے غازی گوٹھ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے علاقے میں جاری سیوریج کے ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا اور منصوبے پر ہونے والی پیش رفت، کام کے معیار اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر منگھوپیر ٹاؤن کے متعلقہ افسران، انجینئرنگ و بلدیاتی عملہ اور علاقائی معززین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے سیوریج کے جاری کام کے مختلف مراحل کا موقع پر جائزہ لیا اور متعلقہ افسران سے منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں معیار، پائیداری اور رفتار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور منصوبے کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے، تاکہ علاقہ مکینوں کو سیوریج اور نکاسیٔ آب کے مسائل سے مستقل بنیادوں پر ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کہا کہ عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور ان کے روزمرہ مسائل کا حل ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ غازی گوٹھ سمیت منگھوپیر ٹاؤن کے تمام علاقوں میں جہاں شہریوں کو سیوریج، نکاسیٔ آب، صفائی یا بنیادی انفراسٹرکچر سے متعلق مشکلات کا سامنا ہے، وہاں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام صرف منصوبے شروع کرنے کا نام نہیں بلکہ اصل مقصد یہ ہے کہ ان منصوبوں کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچیں۔ ہماری کوشش ہے کہ جو بھی کام شروع کیا جائے وہ بہتر معیار کے ساتھ مکمل ہو، دیرپا ہو اور علاقہ مکینوں کے مسائل کو حقیقی معنوں میں حل کرے۔
حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ سیوریج کا مؤثر نظام کسی بھی علاقے میں صحت مند اور بہتر شہری زندگی کے لیے بنیادی ضرورت ہے۔ سیوریج کے مسائل کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے ایسے علاقوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جہاں نکاسیٔ آب کے مسائل زیادہ ہیں۔ غازی گوٹھ میں جاری کام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس کی تکمیل سے علاقہ مکینوں کو نمایاں سہولت حاصل ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ منگھوپیر ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ عوامی ضرورت اور علاقے کی ترجیحات کو سامنے رکھتے ہوئے جاری رکھا جائے گا۔ ہمارا مقصد محض وقتی نوعیت کے اقدامات نہیں بلکہ ایسے بنیادی مسائل کو حل کرنا ہے جن کا براہِ راست تعلق شہریوں کی زندگی، صحت اور سہولت سے ہے۔ ہم عوامی وسائل کو عوام ہی کی بہتری کے لیے استعمال کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور ذمہ داری کو بنیادی اصول سمجھتے ہیں۔ ہر منصوبے کی نگرانی ضروری ہے تاکہ دستیاب وسائل کا درست استعمال ہو اور عوام کو اس کا بھرپور فائدہ پہنچے۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل نگرانی کی جائے، کام کے معیار پر کڑی نظر رکھی جائے اور فیلڈ میں موجود مسائل کو دفتر کی سطح پر فائلوں تک محدود رکھنے کے بجائے موقع پر حل کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
حاجی نواز علی بروہی نے کہا کہ چیئرمین کی حیثیت سے میری ترجیح یہ ہے کہ منگھوپیر ٹاؤن کے ہر علاقے میں شہریوں کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچائی جائیں۔ ہم زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور ان علاقوں کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے جہاں عوام کو بنیادی سہولیات کے حوالے سے زیادہ مشکلات درپیش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غازی گوٹھ سمیت یوسی 1 کے مختلف علاقوں میں بھی شہری مسائل کے حل کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ سیوریج، صفائی ستھرائی، نکاسیٔ آب، سڑکوں اور دیگر بنیادی بلدیاتی سہولیات کی بہتری کے لیے مرحلہ وار کام کیا جا رہا ہے، جبکہ مستقبل میں بھی عوامی ضرورت کے مطابق مزید منصوبے شروع کیے جائیں گے۔
ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کہا کہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منگھوپیر ٹاؤن کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے سفر کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔ عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے، اسے عملی اقدامات کے ذریعے برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہمارا مقصد منگھوپیر ٹاؤن کے ہر علاقے کو بہتر شہری سہولیات فراہم کرنا اور عوام کے بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔دورے کے دوران علاقہ مکینوں نے بھی ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی سے ملاقات کی اور علاقے کے مختلف مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔ چیئرمین نے شہریوں کے مسائل توجہ سے سنے اور متعلقہ افسران کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے یقین دلایا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔عوام کی خدمت کسی ایک دن یا ایک منصوبے تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک مسلسل ذمہ داری ہے
