ٹرمپ نے جھیل اونٹاریو کا نام جھیل امریکا رکھ دیا
نام تبدیل کرنے کے امریکی فیصلے سے کینیڈا میں اس جھیل کا تاریخی نام تبدیل نہیں ہوگا، کینیڈین وزیر اعظم حکومتیپالیسیاں دریافت
واشنگٹن: امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کرگئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے دوران جھیل اونٹاریو کا نام تبدیل کرکے جھیل امریکا رکھنے کے حکم پر دستخط کردیے۔
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صدارتی حکم پر دستخط کرتے ہوئے امریکی محکمہ داخلہ کو جغرافیائی ناموں کے سرکاری نظام میں جھیل اونٹاریو کا نام جھیل امریکا درج کرنے کی ہدایت کی۔
جھیل اونٹاریو امریکا کی ریاست نیویارک اور کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے درمیان واقع ہے۔
کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے ٹرمپ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ کینیڈا میں اس آبی گزرگاہ کو جھیل اونٹاریو ہی کہا جائے گا۔ کارنی کے مطابق نام تبدیل کرنے کے امریکی فیصلے سے کینیڈا میں اس جھیل کا تاریخی نام تبدیل نہیں ہوگا۔
