کمشنر سندھ سوشل سیکورٹی کی زیر صدارت اجلاس،ہسپتالوں میں ایمرجنسی ایگزٹ اور فائر سیفٹی کی ہدایت

کمشنر سندھ سوشل سیکورٹی کی زیر صدارت اجلاس،ہسپتالوں میں ایمرجنسی ایگزٹ اور فائر سیفٹی کی ہدایت

کراچی: کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) ہادی بخش کلہوڑو کی زیر صدارت ادارے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں گزشتہ روز پیش آنے والے آتشزدگی کے المناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اجلاس میں میڈیکل ایڈوائزر سیسی ڈاکٹرکامران اعوان ، سیسی ہیڈآفس کے تمام ڈائریکٹرزاور دیگر افسران نے شرکت کی۔

کمشنر سیسی نے اس افسوسناک سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہسپتال میں انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور قابلِ توجہ امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانا ادارے کی اولین ذمہ داری ہے۔ اجلاس میں کمشنر ہادی بخش کلہوڑو نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سیسی کے زیرِ انتظام ہسپتالوں میں ایمرجنسی ایگزٹ اور فائر سیفٹی سسٹم کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں فائر الارم، فائر ایگزٹنگوئشرز اور ایمرجنسی نکاسی کے راستوں کا فوری معائنہ کیا جائے اور کسی بھی خامی کو بلاتاخیر دور کیا جائے۔

کمشنر سیسی نے مزید ہدایت دی کہ فائر سیفٹی آلات کی باقاعدگی سے چیکنگ اور عملے کی تربیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر ڈاکٹرکامران اعوان نے کمشنر سیسی کو یقین دلایا کہ ان کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے سیسی کے تمام ہسپتالوں میں حفاظتی اقدامات مکمل کیے جائیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں