چیئرمین مومن آباد ٹاؤن کی ہدایت پر میٹرک کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب کا انعقاد

چیئرمین مومن آباد ٹاؤن کی ہدایت پر میٹرک کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب کا انعقاد

کراچی: ٹاؤن چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف اعوان کی ہدایت پر محکمہ تعلیم مومن آباد ٹاؤن کی جانب سے میٹرک کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ٹاؤن چیئرمین ملک عارف اعوان اور میونسپل کمشنر اصغر علی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں اعزازی شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے.

اس موقع پر ٹاؤن کونسل کے اراکین، کوآرڈینیٹر معراج شاہ، فوکل پرسن خضر حیات، ڈائریکٹر ایجوکیشن، ایوب جزبانی، اساتذہ کرام اور طالبات بھی موجود تھیں۔

ٹاؤن چیئرمین ملک عارف اعوان نے ٹی ایم سی مومن آباد ٹاؤن کے اسکولوں کی جانب سے میٹرک کے امتحانات میں 100 فیصد نتائج حاصل کرنے پر محکمہ تعلیم کے افسران، ایوب جزبانی اور اساتذہ کرام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی طالبات کی محنت، اساتذہ کی انتھک کوششوں اور والدین کے تعاون کا نتیجہ ہے، جبکہ میونسپل کمشنر اصغر علی نے کہا کہ تعلیم معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے اور مومن آباد ٹاؤن کے اسکولوں کے شاندار نتائج قابلِ فخر ہیں، انہوں نے کامیاب طالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔

کوآرڈینیٹر معراج شاہ نے کہا کہ طالبات کی یہ کامیابی پوری ٹی ایم سی مومن آباد ٹاؤن کے لیے باعثِ فخر ہے اور اساتذہ کی محنت قابلِ ستائش ہے، جبکہ ڈائریکٹر ایجوکیشن نے کہا کہ ٹاون چئیرمین ملک عارف اعوان کی ہدایت پر مومن آباد ٹاؤن کے اسکولوں میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے اور طالبات کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں، تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں